ماہرہ خان کے سڑک پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

لاہور ( کلچرل  رپورٹر)  فلم اور ڈرامہ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان کو ساتھی اداکار بلال اشرف کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دونوں اداکاروں نے بھارت کے مقبول گلوکار پراتیک بچن کے گانے پر ڈانس کیا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.