ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم واپس اپنے گھر روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی.ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے سیریز 3 صفر سے اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں، دوسرے میچ میں 120 رنز اور تیسرے میچ میں 53 رنز سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ملتان میں سیریز کلین سوئپ کرتے ہوئے آئندہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن کر لئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.