احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے سابق وزرا کو مناظرے کا چیلنج

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  یوکرین روس جنگ کے سبب عالمی سطح پر  پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پاکستانی معیشت پر گزشتہ حکومت کے افراد کسی بھی سطح پر مباحثے کے لیے آ جائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو استحکام کی ضرورت تھی اس لیے مشکل فیصلہ کیا، ہم نے پاکستان کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا، پاکستان کو  بچانا ضروری تھاحکومت اب بھی قیمتِ خرید پر پیٹرولیم مصنوعات شہریوں کو مہیا کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے  کہا کہ نہایت بوجھل دل کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب پر چھوڑ کر گئے اس وقت ساڑھے 500 ارب تک اسے پہنچا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکس عائد کرنے کا وعدہ کر کے گئی، ہم حکومت میں آئے تو ہمیں معلوم تھا کہ کن مسائل کا شکار ہونا پڑے گا، ہم چاہتے تو سیاست بچاتے اور الیکشن کروا دیتے، اس سے ملک کو مزید نقصان ہوتا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.