بجلی کی بچت کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد:بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویژن نے  بڑے اقدامات کا فیصلہ  کیا ہے ۔سمری بھی  تیار کرلی گئی  ہے۔سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز  پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔  پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈر ز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرزبند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔سمری اور  تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم  اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable adblocker on your Browser