عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات چاہتے ہیں:مریم

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت اور کاروبار سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزابی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا۔

مریم اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پاکستان کے عوام کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نئے صدر شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان ایک دُور اندیش اور ترقی پسند رہنما ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر شیخ محمد بن زید آئندہ نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک انقلابی سوچ رکھتے ہیں۔دونوں رہنمائوں نے معیشت، ترقی اور سماجی شعبے سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable adblocker on your Browser