کراچی این اے 240کا ضمنی انتخاب اور سیاسی تصادم،ایک شخص جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کی  پولنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے سبب متعدد کارکنان زخمی اور ایک جاں بحق ہوگیا جبکہ مصطفی کمال اور سعد رضوی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں لانڈھی پولنگ اسٹیشن نمبر 21 کا عملہ بھاگ گیا، نامعلوم افراد نے بیلٹ پیپرز توڑ دیے۔ لانڈھی میں اس وقت بھی وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔ تصادم کے بعد رینجرز نے علاقے میں گشت شروع کردیا  ہےجب کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان مختلف پوائنٹس پر جمع ہوگئے۔ ایس پی لانڈھی نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں، موقع سے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حلقہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable adblocker on your Browser