آصف زرداری اگلی حکومت بنانے کیلئے پُرامید

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات 2023 میں کامیابی کے بعد آئندہ وفاقی حکومت ان کی جماعت کی ہوگی۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’مرکز میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مجھے دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو میں پاکستان میں 110 درجے کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.