این اے 240کے ضمنی انتخاب کے لیے عمران خان کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار  دینے اور نیا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ  این اے240 میں شفاف انتخاب کرانے میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہی ، 8 فیصد ٹرن آؤٹ عوام کا انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اظہار ہے۔کہا الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کا ضمنی انتخاب 40 فیصد ٹرن آؤٹ کے باوجود کالعدم قرار دیا، فیصلہ سازی میں دہرے معیار  الیکشن کمیشن کے کردار  پر سنجیدہ  سوالات اٹھاتے ہیں۔کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240سے ایم کیو ایم نے سیٹ جیتی ہے جس پر تحریک لبیک پاکستان نے ووٹوں کی گنتی دوباراہ کروانے کی درخواست بھی کی تھی ۔تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.