سندھ، پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات محدود

سندھ اور پنجاب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک میں موجودہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد نے بھی مارکیٹیوں، شاپنگ مال، شادی ہالز اور ریسٹورنٹ کے اوقات محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے ٹوئٹر پر نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے فیصلے سے آگاہ کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، مٹھائی کی دکانیں، دفاتر، گودام، ویئر ہاؤسز اور مویشی منڈیاں رات 9 بجے تک بند کردی جائیں گی جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور نمائشی ہالز کے اوقات کار رات 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.