سی پی آر نصاب کا حصہ ہوگی :وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے جان بچانے  کے لئے ابتدائی طبی امداد  سی پی آر  (کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن ) ٹریننگ  کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کرکے ملک گیر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی، اس ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائےگا۔سی پی آر کیا ہے؟سی پی آر ایک ہنگامی طریقہ کار ہے جو کہ کسی شخص کے دل کی دھڑکن رُک جانے پر کیا جاتا ہے، اس میں مریض کو لٹا کر اس کے سینے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ اس کے جسم میں خون کی روانی بحال ہوسکے اور اسے سانس لینے میں مسائل نہ ہوں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.