عمران خان کا مہنگائی احتجاج کے مظاہرین سے خطاب

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان آج پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی احتجاجی کال کے مظاہرین سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے اور ہم نے اس حکومت کے بدلے اپنی حقیقی آزادی کی قیمت دی ۔اگر یہی کرنا تھا تو پھر نظریوں کی کیا ضرورت تھی؟یہ دو خاندان ملک پر تیس سال سے مسلط ہیں اور ان کا آج تک ایک ہی مقصد ہے وہ این آر او اور ملک سے پیسہ باہر لے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سب سے جمہوریت کو نقصان ہوگا سارے ادارے تباہ ہوجائیں گے انصاف نہیں رہے گا اور لوگوں کا اعتماد ختم ہوتا جائے گا۔بولے ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے اور وہ ہے صاف اور شفاف انتخابات ۔کہا صرف انتخابات نہیں صاف اور شفاف انتخابات۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں انہوں نے میچ فکسنگ کرلی ہے الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔اس حکومت نے ظلم کے جو پہاڑ توڑے وہ ناقابل بیان ہیں پوری دنیا میں یہ کہیں نہیں ہوتا کہ ریاست اپنے ہی شہریوں کے اوپر توہین رسلات کے کیسز کرے انہوں نے یہ بھی کیا۔کہا نوم چومسکی سمیت دنیا کے مفکرین نے شہباز شریف کا خط لکھا ہے کہ یہ ساری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ان کو روکا جائے اور یہ جمہوریت کے عین منافی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.