لندن میں بیٹھا شخص اب پاکستان کیوں نہیں آرہا؟:شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے  مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  یہ حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے انہوں نےکہا کہ لوٹوں کی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں، ان چوروں کا اتحاد عمران خان کے خلاف ہے، ان چوروں کا کوئی نظریہ نہیں یہ گندے انڈے ہیں۔،ہم ان چوروں،ڈاکوؤں،بدمعاشوں کو نہیں مانتے۔ کہا کہ چور اور ڈاکو ایک سازش کے تحت آئے ، جو کہتے ہیں یہ سازش نہیں مداخلت تھی سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے۔بولے یہ جماعتیں ہمیں الزام دیتی تھیں کہ مہنگائی کردی جبکہ اب ڈالر مہنگا، کارخانے بند اور پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی، کوئی ان سے پوچھے 210 روپے پر ڈالر کیسے پہنچا؟شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص اب پاکستان کیوں نہیں آرہا؟جبکہ یہ ساری سازش آصف زرداری نے کی ہے جو ن لیگ کا جنازہ نکالے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.