مجھے اللہ نے بڑی ذمہ داری سے نوازا ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مجھےاللہ نے بڑی ذمہ داری سے نوازا ہے۔ میں عدالت کے حکم کا تابع ہوں۔

احتساب عدالت لاہورمیں سماعت کے دوران وزیراعظم شہبازشریف روسٹرم پرآئے اور عدالت سے مخاطب ہوئے کہ میں عدالت کے سامنے کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتے ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی بلاجوازحاضری معافی دائر نہیں کی۔ میں اس عدالت کے حکم پر فوری پیش ہوتا رہا ہوں۔ مجھے آئی ایم ایف کے انٹرنشنل وفد سے ملاقات بھی کرنی ہوتی ہے۔ میں نے قومی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔ اگر آپ میری حاضری معافی کی درخواست مسترد کریں گے تو میں پھربھی پیش ہوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.