ملک میں طوفانی بارشیں کب سے شروع ہورہی ہیں؟

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  نے ملک میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے  نے کہا ہے کہ 20 تا 22 جون ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔ تمام متعلقہ وفاقی اور  صوبائی محکمے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔جبکہ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بھی طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات یا کل بارش کا ایک مضبوط سسٹم بلوچستان میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.