ملک کا حال اناڑیوں کے ہاتھوں سونپ کر عوام سے جمہوریت کا انتقام لیا جارہا ہے: عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کا حال اناڑیوں کے ہاتھوں سونپ کر عوام سے جمہوریت کا انتقام لیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  عمران اسماعیل نے لکھا کہ ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے. مہنگائی کے خلاف باشن دینے والے آج ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.