علیم خان کے پاس کتنی دولت ہے؟

aleem khan assets

علیم خان کے پاس کتنی دولت ہے؟

علیم خان کے کل اثاثے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد ضوابط کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے میں حصہ لینے کے ہر خواہش مند امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ اثاثوں کی تفصیل بھی جمع کرانا پڑیں گی۔ انہی قواعد کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر علیم خان کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآئی ہیں جن کے مطابق علیم خان 91 کروڑ82 لاکھ78 ہزار 855 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی ذاتی جائیداد کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے  ہے۔ علیم خان کی پاکستان میں 43 اور بیرون ملک تین کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اکیانوے کروڑ کے کل اثاثوں والے علیم خان ایک ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار دو سو اکیاسی روپے کے مقروض بھی ہیں۔

علیم خان کی گاڑیاں، شئیرز اور بیرونی سرمایہ

علیم خان کے پاس 3 کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر اور1 ہنڈا سوک ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گرائی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں علیم خان کا صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ہے۔ ان کا بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ روپے جب کہ شیئرز کی مالیت 12 کروڑ 93 لاکھ روپے ہے۔

گذشتہ تین سال کا آمدن اور خرچ کا ر یکارڈ

علیم خان نے گذشتہ تین سال میں تنخواہ اورکاروباری منافع کی شکل میں تقریبا 4 کروڑ 39 لاکھ روپے کمائے جبکہ 3سال میں تقریبا1کروڑ 2لاکھ روپے کا ٹیکس دیا۔  گذشتہ تین سال میں علیم خان کے اثاثوں میں 41 کروڑ 7لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بیرون ممالک23 دوروں پر 21 لاکھ 65 ہزار اخرجات آئے۔ دستاویزات کے مطابق علیم خان کے پاس تقریبا دس لاکھ روپے کے زیورات ہیں جب کہ ان کے پاس نقد 9 لاکھ روپے اور  بینک میں 6 کروڑ 40 لاکھ روپے ہیں۔علیم خان کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top