انڈونیشیاء میں آتش فشاں پھٹ گیا

Bali Volcano

انڈونیشیاء میں آتش فشاں پھٹ گیا

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج مزید تیز ہو گیا، آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا آگ کے دریا کا منظر پیش کرنے لگا، بالی کا ائیرپورٹ کئی دنوں سے بند پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں کئی روز سے دی جانے والی وارننگ کے بعد آخر کار پہاڑ سے آتش فشاں پھٹ پڑا۔آخری مرتبہ یہ 1963 میں پھٹا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً 1600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور کئی گاؤں تباہ ہو گئے تھے۔انتظامیہ نے پہاڑ کے 8 کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر علاقہ خالی کر دیں۔مغربی ملکوں سے ہزاروں سیاح یہاں ہر سال آتے ہیں۔

دنیا میں آتش فشاں تین قسم کے ہوتے ہیں۔

زندہ آتش فشاں
خفتہ آتش فشاں
مردہ آتش فشاں

1۔زندہ آتش فشاں

وہ آتش فشاں جن میں آتش فشانی کا عمل گاہے بگاہے ہوتا رہتا ہے اور لاوا وغیرہ کا اخراج تھوڑے وقفے سے جاری رہتا ہے اور اس عمل میں طویل عرصہ حائل نہیں رہتا زندہ آتش فشاں کہلاتے ہیں۔ ان میں مادے کے اخراج کی رفتار کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔

2۔خفتہ آتش فشاں

بعض آتش فشاں خاصے طویل عرصے تک خاموش رہتے ہیں اس کے بعد یکایک آتش فشانی شروع کر دیتے ہیں ان کو خفتہ آتش فشاں کہتے ہیں۔

3۔مردہ آتش فشاں

ایسے آتش فشاں جن سے کسی زمانے میں آتش فشانی ہوتی تھی مگر اب اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، یہ آتش فشاں مردہ آتش فشاں کہلاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top