نواز شریف کی وطن واپسی،پنجاب بھر میں کریک ڈائون

crackdown against pmln

نواز شریف کی وطن واپسی،پنجاب بھر میں کریک ڈائون

نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے وہ جمعہ کی شام 06 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے کارکنوں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت دے دی ہے۔ احتجاج کو روکنے کیلئے نگران وزیر اعلیٰ نے لیگی عہدےداروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس نے لیگی متوالوں کے گھروں میں رات گئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

شیخوپورہ:لیگی متوالوں کو روکنے پولیس ان ایکشن پولیس نے 150 سو سے زائد لیگی کارکنان کو دھر لیا کارکنوں کا احتجاج
مسلم لیگی کارکنان کو روکنے ائیرپورٹ پہنچنے سے روکنے کیلئے بڑی تعداد میں کنٹینر بھی پکڑ لئے کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف پی پی 140 کے امیدوار یاسر اقبال گجر کا تھانے کے باہر احتجاج پولیس نے کریک ڈاون کے دوران تشہیری مہم میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی پکڑلیں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ٹائر جلاکر تھانہ کے سامنے روڈ بلاک کردیا شیخوپورہ مشعل کارکنان نے کی زبردستی گاڑیاں روک دیں

گجرات :نواز شریف کے استقبال کو روکنے کے لیے پولیس نے مسلم لیگ ن سے وابستہ افراد کو گرفتار کرنا شروع کر دیا
سابق ایم پی اے اور میئر گجرات حاجی ناصر محمود کو پولیس نے ڈی سی کمپلیکس سے گرفتار کر لیا گیا میئر گجرات حاجی ناصر محمود کو گرفتاری کے بعد تھانہ کنجاہ منتقل کر دیا گیا مسلم لیگ ن کے ورکروں کی گرفتاریوں کے لیے لسٹیں تیار لسٹوں میں بلدیاتی چیرمین وائس چیرمین ملسم لیگ ن کے پارٹی عہدیدار ٹکٹ ھولڈر شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top