ڈونلڈ ٹرمپ کا دنیا کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا

Donald Trump failed

ڈونلڈ ٹرمپ کا دنیا کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا

دھمکیاں، پابندیاں، مذاکرات ٹرمپ ڈاکٹرائن ناکام ہوگئی۔ امریکا کے دوستوں کی تعداد کم ناراض ممالک کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ۔

امریکا نے نومنتخب پاکستانی حکومت پر دباؤ بڑھانے لگا۔انتخابی نتائج آتے ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج مشروط کرنے کی شرط رکھی پھرپاکستان کی دفاعی امداد 75 کروڑ سے کم کرکے 15 کروڑ ڈالر کردی اور اب امریکا میں پاکستانی فوجی افسران کی تربیتی پروگرام میں شرکت کم کردی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ چین سے تجارتی جنگ میں بھی منہ کی کھا چکے ۔ روس نے بھی امریکا کی پابندیوں کا ہمیشہ بڑھ کر جواب دیا۔ ایران پر ٹرمپ انتظامیہ کی جوہری پابندیاں ماننے سے یورپی یونین بھی انکار کرچکی ۔ ایرانی قیادت نے بھی ٹرمپ کو ناقابل اعتبار قرار دے دیا۔

ترک صدر نے امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جوا ب دیااور عوام کو ڈالر بیچ کر لیرا خریدنے کی ہدایات جاری کیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پرخوب لفظی گولے پھینکے اور پھر مذاکرات کرکے دنیا بھر میں مذاق بن گئے ۔

ٹرمپ انتظامیہ کے غیر سفارتی حربوں پر امریکی ماہرین کو بھی تحفظات ہیں ان کا کہنا ہے امریکا اپنےقریبی دوست کھو رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top