افغانستان دہشتگردی روکنے میں ناکام،پاکستانی دفتر خارجہ نے وجہ بھی بتادی
استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی: سفارتی ذرائع

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)افغانستان دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہوگیا،پاکستانی دفتر خارجہ نے کھل کر وضاحتی جاری کردی۔پاک افغان مذاکرات کی ناکامی کی وجہ بھی سامنے آگئی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دوراستنبول میں7نومبرکوختم ہوا، پاکستان نے ترکیے اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔بیان میں کہا گیا کہ طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشتگرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی،گزشتہ4سال میں افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان نے ہربار تحمل کا مظاہرہ کیا۔
طالبان حکومت نے دہشتگرد عناصرکو پناہ دے کر ان کی سرگرمیوں کوفروغ دیا، یہ مسئلہ انسانی ہمدردی کا معاملہ نہیں، پاکستان نے بارباردہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا لیکن طالبان نے اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات میں افغان فریق نے بحث کو خلل انداز موضوعات کی طرف موڑ کر اصل مسئلےکو دھندلا کیا۔



