چنگیز خان کون تھا؟ قسط نمبر 4
مزید دیکھو، سنو اور جانو
-
سعودی عرب کتناطاقتور ہے؟
ارب خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ ایران، سعودی عرب ایک دوسرے کو ایک آنکھ نہیں بھاتے جبکہ شام کئی ممالک کی پراکسی وارز کا اکھاڑا بنا ہوا ہے۔ ایسے میں ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب کتنا طاقتور ہے۔
رقبہ کے لخاظ سے سعودی عرب دنیا کا تیرواں (13) سب سے بڑا ملک ہے۔ اور معاشی لحاظ سے ترکی اور سویٹزرلینڈ کے بعد 20ویں بڑی معیشت ہے۔ سعودی عرب دنیا میں کروڈ آئل کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے۔ جبکہ وینزویلا کے بعد تیل کے سب سے زیادہ ثابت شدہ ذخائر بھی سعودی عرب میں ہیں۔ سعودی معیشت کی طاقت اور کمزوری دونوں اس کے قدرتی وسائل ہی ہیں۔ طاقت اس طرح کہ انھی کہ وجہ سے سعودی عرب ایک مضبوط اور امیر ملک ہے کمزوری اس طرح کہ قدرتی وسائل دیر پا ترقی کے ضامن نہیں ہوتے۔ دیر پا ترقی عوام کے مثبت مائنڈ سیٹ، محنت اور مہارت سے جنم لیتی ہے۔
فوجی لحاظ سے دیکھیں تو عرب خطے میں سعودی عرب اسرئیل اور ایران کے بعد تیسری بڑی فوجی طاقت ہے۔ سعودی فوج کی تعداد تین لاکھ ایکٹو فورسز کی ہے۔ 2017 میں سعودی عرب نے امریکہ سے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ ڈیل کی ہے جس میں 350ارب ڈالر کے جنگی جہاز اور جدید اسلحہ خریدا جائے گا۔ دنیا کی تاریخ میں اتنی بڑی اسلحے کی ڈیل کبھی کسی ملک نے نہیں کی۔ جبکہ جدید میزائل سسٹم کیلئے سعودی عرب نے روس سے بھی تین ارب ڈالر کی ڈیل کی ہے۔
اس سارے اسلحے کے باوجود سعودی عرب کی فوج ایک مستعد فوج نہیں سمجھی جاتی۔ جس کا ایک مظاہرہ حال ہی میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب سعودی فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی جسے سعودی دعوے کے مطابق دو ہفتوں میں مکمل ہو جانا تھا طویل سے طویل تر ہوتی چلی گئی۔
سیاسی لحاظ سے دیکھیں تو سعودی عرب کی سب سے بڑی طاقت اس کا دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کا قریبی اتحادی ہونا ہے۔ 1930 میں جب آل سعود کے سربراہ محمد بن سعود نے سعودی عرب پر بادشاہت قائم کی تو اس نے امریکی صدر روز ویلٹ سے دفاعی معاہدہ کیا۔ جس کے مطابق امریکہ سعودی عرب کا تحفظ کرے گا اور بدلے میں سعودی عرب امریکہ کو سستا تیل فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی دوسری بڑی طاقت دنیا کے دوسرے سب سے بڑی مذہب اسلام کے مقدس ترین مقامات کا سعودی عرب میں واقع ہونا ہے۔ یہ بات سعودی عرب کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص مقام دیتا ہے جس کی وجہ سے مسلمان سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں اور تحفظ چاہتے ہیں۔ جبکہ سعودی شاہی خاندان مکہ اور مدینہ میں حاجیوں اور عمرہ زائرین کیلئے اچھا انتظام کر کے اپنی ساکھ کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
تو سعودی عرب، عرب خطے میں ایک بڑی معاشی طاقت اور درمیانی درجے کی فوجی طاقت ہے۔ امریکی انٹیلی جنس اور تحفظ کا معاہدہ سعودی عرب کے مفادات کو نقصان پہنچنے سے بچاتا ہے۔ عالمی سطح پر دیکھیں تو سعودی عرب ایک ایسی طاقت نہیں جو رائج ورلڈ آرڈ میں بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
Post Views: 6,441 -
قطر کتنا طاقتور ملک ہے؟
عرب خطے کے سب سے بڑے اور طاقتور ملک سعودی عرب کو قطر سے کئی شکایتیں ہیں سعودی عرب اور مصر، قطر جیسے چھوٹے سے ملک سے خوفزدہ دکھائی دیتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ قطر کتنا طاقتور ہے
-
-
اہم واقعات جو 25 جولائی کو وقوع پزیر ہوئے
آج کے دن پاکستان اور دنیا بھر میں کیا ہوا؟
-
’’مرشد مروا نہ دینا‘‘
پاکستان کی سیاسی تاریخ بہت دلچسپ بھی ہے سبق آموز بھی اور عبرتناک بھی۔ حقائق کی بنیاد پر کیے گئے ٹھوس تجزیے کے علاوہ اس میں مزے مزے کے واقعات بھی مل جاتے ہیں۔
-
-
وہ کون تھا؟ قسط نمبر 39
سٹیو جابز 1300 ڈالر سے 1300 ارب ڈالر تک کیسے پہنچا
-
-
اہم واقعات جو 27 جولائی کو وقوع پزیر ہوئے
آج کے دن پاکستان اور دنیا بھر میں کیا ہوا؟
-
-
’’دہلی ہمارا ہے‘‘
برصغیر کی تقسیم کا واقعہ آج کی نسل کے تاریخ کا ایک معمول کا حادثہ تھا مگر وہ لوگ جن کا اس واقعے سے براہ راست پالا پڑا ان کے لیے یہ واقعہ معنویت سے بھرا ہے۔
-
پاکستان میں سب سے پہلے ووٹ کس نے اور کس کا خریدا
Wo kon tha jis nay sab say pehlay Pakistan main votes khareednay ka aghaz kia? Listen and watch by Habib Akram a senior journalist
-
اہم واقعات جو 23 جولائی کو پاکستان میں وقوع پزیر ہوئے
آج کے دن پاکستان اور دنیا بھر میں کیا ہوا؟
-
وہ کون تھا؟ قسط نمبر 38
نیوٹن کے بارے میں ایسی باتیں جو آپ نہیں جانتے
-