ہزارہ شیعہ کون ہیں؟

پاکستان میں اقلیتی مسلک کے شیعہ ہزارہ کی نسل کشی کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔ پاکستان میں کل ہزارہ آبادی نو لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ پاکستان نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں سات سو سے زیادہ ہزارہ لوگ دہشت گردی کی آگ کا ایندھن بن چکے ہیں۔ منفرد اور نمایاں نین نقش والے یہ ہزارہ لوگ کون ہیں ان کی تاریخ کیا ہے؟ آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ کے صفحات کو پھلوریں تو پتہ لگتا ہے کہ تیرہویں صدی میں چنگیز خان کے افغان حملے کے بعد اس کے لشکر کے کچھ لوگ وہیں رہ گئے۔ ہزارہ انہی منگول فوجیوں کی اولادوں میں سے ہیں۔ افغانستان کے پشتون امرا نے ہزارہ آبادی کو افغانی کبھی تسلیم نہ کیا اور ان سے امتیازی سلوک روا رکھا۔ اس عصبیت کے جواب میں 1888میں ہزارہ آبادی نے بغاوت کردی۔ 1891میں افغانستان کے پشتون حکمران امیر عبدالرحمن نے بغاوت کو کچلنے کے بعد فوجوں کو حکم دیا کہ مرکزی افغانستان کے تمام علاقوں میں موجود شیعہ ہزارہ کو قتل کر دیا جائے۔ تاریخی ریکارڈ بتاتے ہیں کہ اس حملے میں آدھی ہزارہ آبادی قتل ہوئی یا جلاوطنی پر مجبور کر دی گئی۔ معروف ماہر بشریات (انتھراپولوجسٹ)تھامس برفیلڈ اپنی تحقیق میں بتاتے ہیں کہ انیسویں صدی تک ہزارہ آبادی کی حالت یہ تھی کہ انہیں غلاموں کی طرح خریدا اور بیچا جاتا تھا۔ اسی دور میں بہت سے ہزارہ خاندانوں نے بھاگ کر موجودہ پاکستان کےعلاقے بلوچستان اور ایرانی صوبے خراسان میں پناہ لے لی۔
افغانستان میں طالبان دور میں ہزارہ آبادی پر ظلم و ستم ہوئے تو اس وقت بھی بہت سے لوگ وہاں سے ہجرت کرکے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پناہ لی۔ 2004 میں افغانستان پر صدر حامد کرزائی کی حکومت قائم ہوئی تو امتیازی رویوں میں کچھ کمی آئی۔ اور سیاسی میدان میں بھی ہزارہ آبادی کو حصہ ملا۔ تاہم اب بھی ہزارہ آبادی کو افغانستان میں امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔
ایران ہجرت کرنے والی ہزارہ آبادی کو اگرچہ شیعہ ہونے کی وجہ سے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم وہاں انہیں نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔ عام ایرانی آبادی انہیں حقارت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہزارہ آبادی کو گذشتہ دوصدیوں سے کہیں بھی سکھ کا سانس لینا نصیب نہیں ہوا ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران انگریزوں نے صوبہ بلوچستان کی ہزارہ آبادی کو فوج میں بھرتی کرنے کا آغاز کیا۔ اس سے ان کے معاشی حالات بہتر ہونا شروع ہوئے۔ اسی دور میں بھرتی کیے گئے کچھ فوجیوں نے بہت ترقی کی۔ انہی میں سے ایک نام ہے جنرل محمد موسی کا۔ یہ وہی جنرل موسی ہیں جنہوں نے پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی افواج کی قیادت کی تھی۔
کوئٹہ میں ہزارہ آبادی تقریبا پانچ سے چھ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ضیا دور میں جب فرقہ واریت کا جن بوتل سے باہر نکلا تو ہزارہ آبادی پر الزام لگایا گیا کہ انہیں ایران سے مدد ملتی ہے۔ اسی دور میں مسلکی بنیادوں پر جیش اور لشکر بنے جنہوں نے ملک میں قتل و غارت کے کلچر کو پروان چڑھایا۔ شیعہ ہزارہ آبادی بھی اسی ستم کا شکار ہے۔ پاکستان میں شعیہ ہزارہ کی نسل کشی پر طویل خاموشی طاری رہی ہے۔ مگر اب میڈیا اور سوشل میڈیا میں ہی آوازیں نہیں اٹھ رہی ہیں بلکہ سپریم کورٹ نے بھی ہزارہ آبادی کے قتل پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ ہر قیمت پر ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید دیکھو، سنو اور جانو
-
ایران کو اپنی سرگرمیوں کی بھاری قیمت ادا کرنا ہو گی۔ امریکہ کی دھمکی
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران کو دھمکی دی ہے اور جوہری معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنی سرگرمیوں کی
-
-
طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی
طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ قدرتی آفت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ 48 افراد لاپتہ ہیں
-
-
Post Views:
2,851اسرائیل کتنا طاقتور ہے؟
اسراءیل پاکستان سے رقبے میں40 گُنا اور آبادی میں 20 گُنا چھوٹا ہے لیکن پھر بھی اس کا شمار دنیا کی بڑی طاقتوں میں ہوتا ہے۔
-
الیکشن میں دھاندلی کے خلاف زمبابوے کی عوام سڑکوں پر
زمبابوے میں رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو اپوزیشن اتحاد کے رہنما نیلسن شمیزا نے ملکی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کے طاقتور ترین لوگوں میں شامل
امریکی میگزین فوربس گذشتہ ایک دہائی سے سالانہ بنیادوں پر دنیا کے طاقتور ترین افراد کی ایک فہرست شائع کر رہا ہے۔ 2018 کی فہرست میں 75افراد شامل ہیں۔
-
بھارت میں ہندو مذہب کےخلاف بغاوت جاری
بھارت میں ہندو مذہب کےخلاف بغاوت جاری،تامل ناڈو کےسابق وزیراعلیٰ کروناندھی کو دفنانے کا فیصلہ
-
امریکہ ایران مغرب ایٹمی ڈیل سے فرار ہو گیا
ڈونلڈ ٹرمپ صدر اوبامہ دور میں ہونے والے اس معاہدے کے شروع سے نقاد تھے بلکہ وہ اس معاہدے کو ’’پاگل پن‘‘ تک قرار دے چکے ہیں۔
-
ٹرمپ کی روسی ہم منصب کو امریکہ دورے کی دعوت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی۔
-
-
-
-
گرمی کی جان لیوا لہر ’’ہیٹ ویو‘‘سے مرنے والوں کی تعداد 54ہوگئی ہے
غضبناک موسم میں 30 سے زائد کا درجہ حرارت 50تک محسوس ہونےلگا ۔قہرزدہ موسم سے لوگ دل کی بیماریوں کاشکار ہوگئے ہیں۔
-
Post Views:
5,821متحدہ عرب امارات کتنا طاقتور ہے؟
یہ انیس سو سترکا یو اے ای یعنی متحدہ عرب امارات ہے۔ چاروں طرف پھیلا ایک لق و دق صحرا۔۔۔ اور یہ ہے آج کا عرب امارات جہاں ہر طرف عمارتیں ہیں اور شان و شوکت کا ایک بازار سجا ہوا ہے