01 صدر کتنا طاقتور ہوتا ہے؟
مزید دیکھو، سنو اور جانو
-
پہلی بار ٹینک کب استعمال ہوئے
پہلی جنگ عظیم کے پہلے پانچ ماہ میں اتحادیوں (برطانیہ، فرانس، اٹلی، روس)پانچ لاکھ فوجی ہلاک ہو چکے تھے۔
-
کیا مارشل لاء سے بچنے کے لیے نگران حکومت ضروری ہے؟
دنیا بھر میں یہ رواج ہے کہ منتخب جمہوری حکومت ہی اگلے الیکشن کے لیے نگران حکومت کا کام کرتی ہے۔ تو پھر پاکستان میں نگران حکومت بنانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
-
کیا رحمن ملک کو صورت اخلاص آتی ہے؟
Can Rehman Malik Recites Surah Ikhlas? Listen Interesting story by Habib Akram | Jano.Pk
-
عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹوکن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟
عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کون سے امید وار کس حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہے۔
-
آصف زرداری کے اثاثوں میں واقعی گھوڑے نکل آئے
سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کے مکمل اثاثوں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامے میں ظاہر کیے گئے ہیں۔
-
خرم دستگیر کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی ہے؟
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد ضوابط کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے میں حصہ لینے کے ہر خواہش مند امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ اثاثوں کی تفصیل بھی جمع کرانا پڑیں گی۔
-
کیا بھٹو آج بھی زندہ ہے ؟ نوراللہ
آج سے 91 سال قبل پیدا ہونے والا ذوالفقار علی بھٹو اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار کے طعنے سنتا ہوا عوامی انداز میں حکومتی تخت کا حقدار بنا اور پھر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا-
-
پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کیسے بنے گی؟
Punjab Main PTI Ki Hakumat Kesy Bany Gi? Listen Arif Hameed Bhatti’s Analysis
-
اثاثے ظاہر کرنے کا خوف، کئی امیدوار بھاگ گئے
25جولائی 2018کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
-
کئی امیدواروں نے نو ن لیگ کے ٹکٹس لینے سے انکار کر دیا
الیکشن تو کیا جیتنا،امیدوار ہی ہاتھ سے جانے لگے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں بڑی مشکل کا سامنا، کئی امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیئے
-
سعودی عرب کتناطاقتور ہے؟
ارب خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ ایران، سعودی عرب ایک دوسرے کو ایک آنکھ نہیں بھاتے جبکہ شام کئی ممالک کی پراکسی وارز کا اکھاڑا بنا ہوا ہے۔ ایسے میں ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب کتنا طاقتور ہے۔
رقبہ کے لخاظ سے سعودی عرب دنیا کا تیرواں (13) سب سے بڑا ملک ہے۔ اور معاشی لحاظ سے ترکی اور سویٹزرلینڈ کے بعد 20ویں بڑی معیشت ہے۔ سعودی عرب دنیا میں کروڈ آئل کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے۔ جبکہ وینزویلا کے بعد تیل کے سب سے زیادہ ثابت شدہ ذخائر بھی سعودی عرب میں ہیں۔ سعودی معیشت کی طاقت اور کمزوری دونوں اس کے قدرتی وسائل ہی ہیں۔ طاقت اس طرح کہ انھی کہ وجہ سے سعودی عرب ایک مضبوط اور امیر ملک ہے کمزوری اس طرح کہ قدرتی وسائل دیر پا ترقی کے ضامن نہیں ہوتے۔ دیر پا ترقی عوام کے مثبت مائنڈ سیٹ، محنت اور مہارت سے جنم لیتی ہے۔
فوجی لحاظ سے دیکھیں تو عرب خطے میں سعودی عرب اسرئیل اور ایران کے بعد تیسری بڑی فوجی طاقت ہے۔ سعودی فوج کی تعداد تین لاکھ ایکٹو فورسز کی ہے۔ 2017 میں سعودی عرب نے امریکہ سے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ ڈیل کی ہے جس میں 350ارب ڈالر کے جنگی جہاز اور جدید اسلحہ خریدا جائے گا۔ دنیا کی تاریخ میں اتنی بڑی اسلحے کی ڈیل کبھی کسی ملک نے نہیں کی۔ جبکہ جدید میزائل سسٹم کیلئے سعودی عرب نے روس سے بھی تین ارب ڈالر کی ڈیل کی ہے۔
اس سارے اسلحے کے باوجود سعودی عرب کی فوج ایک مستعد فوج نہیں سمجھی جاتی۔ جس کا ایک مظاہرہ حال ہی میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب سعودی فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی جسے سعودی دعوے کے مطابق دو ہفتوں میں مکمل ہو جانا تھا طویل سے طویل تر ہوتی چلی گئی۔
سیاسی لحاظ سے دیکھیں تو سعودی عرب کی سب سے بڑی طاقت اس کا دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کا قریبی اتحادی ہونا ہے۔ 1930 میں جب آل سعود کے سربراہ محمد بن سعود نے سعودی عرب پر بادشاہت قائم کی تو اس نے امریکی صدر روز ویلٹ سے دفاعی معاہدہ کیا۔ جس کے مطابق امریکہ سعودی عرب کا تحفظ کرے گا اور بدلے میں سعودی عرب امریکہ کو سستا تیل فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی دوسری بڑی طاقت دنیا کے دوسرے سب سے بڑی مذہب اسلام کے مقدس ترین مقامات کا سعودی عرب میں واقع ہونا ہے۔ یہ بات سعودی عرب کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص مقام دیتا ہے جس کی وجہ سے مسلمان سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں اور تحفظ چاہتے ہیں۔ جبکہ سعودی شاہی خاندان مکہ اور مدینہ میں حاجیوں اور عمرہ زائرین کیلئے اچھا انتظام کر کے اپنی ساکھ کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
تو سعودی عرب، عرب خطے میں ایک بڑی معاشی طاقت اور درمیانی درجے کی فوجی طاقت ہے۔ امریکی انٹیلی جنس اور تحفظ کا معاہدہ سعودی عرب کے مفادات کو نقصان پہنچنے سے بچاتا ہے۔ عالمی سطح پر دیکھیں تو سعودی عرب ایک ایسی طاقت نہیں جو رائج ورلڈ آرڈ میں بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
Post Views: 6,916 -
وزیراعظم کے ہسپتالوں پر چھاپے، عوام کا درد یا سیاسی کرتب؟ نوراللہ
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا
-
سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کتنے امیر ہیں؟
سندھ کے سابق وزیراعلی مرا د علی شاہ نے بھی عام انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنے اثاثوں کے بارے میں بھی معلومات دی ہیں۔
-
جیل نہیں جانے دیں گے! طاقتوروں کا فیصلہ
Why they delayed Nawaz & Maryam’s Jail? Listen Director News Neo TV Muhammad Usman’s Analysis
-
قومی اسمبلی کے سب سے زیادہ آبادی والے حلقے
25جولائی 2018 کو ملک میں انتخابات کا ہنگامہ برپا ہونے جارہا ہے۔ اس سلسلے میں نئے اصولوں کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئ ہیں۔