عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹوکن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟

Imran Shahbaz Bilawal

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹوکن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟

عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کون سے امید وار کس حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہاں ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہاں شہباز شریف اور عمران خان پانچ پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

شہباز شریف:

Shahbaz Sharif

فوٹو: گوگل

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی کے تین حلقے این اے 132،این اے249 اور این اے 3 سے میدان میں اتریں گے۔یہ تین حلقے لاہور ، کراچی اور سوات کے حلقے ہیں۔

شہباز شریف صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں ۔ شہباز شریف نے جن دو حلقوں کا انتخاب کیا وہ دونوں لاہور کے حلقے پی پی 164 اور پی پی 165ہیں ۔ یہ حلقے شالیمار، کینٹ ماڈل ٹائون اور کینٹ سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہیں۔

شہباز شریف کا مقابلہ این اے 132 سے پی ٹی آئی کے منشا سندھو ، این اے 249 سےپی ٹی آئی کے فیصل ووڈا اور این اے3 سے سلیم رحمان سے ہو گا۔

عمران خان:

Imran Khan

فوٹو: گوگل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53، این اے95، این اے243، این اے131 اور این اے 35 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

این اے 53اسلام آباد کا حلقہ ہے جہاں پر ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی سے ہو گا۔

حلقہ این اے 95 گوجرانولہ کا علاقہ ہے۔اس حلقہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی عبیداللہ سے ہو گا۔

این اے 243کراچی کا علاقہ ہے ادھر عمران خان کا مقابلہ ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل رضاعابدی سے ہو گا۔

حلقہ این اے 131 لاہور کا علاقہ ہے۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 131 میں عمران خان کے حریف ہوں گے۔

این اے 35 بنوں کا علاقہ ہے جہاں پر عمران خان کا مقابلہ ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی سے ہو گا۔

 بلاول بھٹو زرداری:

Bilawal Bhutto

فوٹو: گوگل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنی زندگی کا پہلا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ان حلقوں میں این اے 8، این اے 200 اور این اے 246 شامل ہیں۔این اے 8 مالاکنڈ کا حلقہ ہے جہاں پر بلاول بھٹو کا مقابلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو میدان میں  اتارا ہے۔

این اے 200 بلاول بھٹو کا آبائی حلقہ ہےجو لاڑکانہ ون میں آتا ہے۔ یہاں سے بلاول کا مقابلہ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار حلیمہ بھٹو سے ہو گا۔

این اے 246کراچی سائوتھ ون کا حلقہ ہے جہان پر بلاول بھٹو کا مقابلہ تحریک انصاف کےامیدوار عبدالشکور شاد سے ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top