خرم دستگیر کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی ہے؟

khurram dastagir assets

خرم دستگیر کے اثاثوں کی کل مالیت کتنی ہے؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد ضوابط کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے میں حصہ لینے کے ہر خواہش مند امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ اثاثوں کی تفصیل بھی جمع کرانا پڑیں گی۔ اس حوالے سے سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بتائی ہے

ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق ان کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں 37 لاکھ 39 ہزار روپے موجود ہیں جب کہ خرم دستگیر ایک کار اور 200 گرام سونے کے بھی مالک ہیں۔

سابق وزیر دفاع خرم دستگیر سیالکوٹی دروازے کے قریب موجودسینما کے ایک تہائی پارٹنر ہیں۔ وہ جی ٹی روڈ پر واقع کلاتھ مارکیٹ میں بھی ایک تہائی حصےکے مالک ہیں۔ دستاویزات کے مطابق خرم دستگیر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع گھر والد کی طرف سے بطور تحفہ ملا، ان کو ڈی سی کالون میں بیوی کی طرف سے پلاٹ بھی بطور تحفہ ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top