پشاور(جانوڈاٹ پی کے)تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ 2 صوبائی وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔
عاقب اللہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں اورفیصل ترکئی کا تعلق پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی کے ساتھ ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں باہمی اختلافات کے باعث ماضی میں بھی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ اسد قیصر گروپ اور شہرام ترکئی گروپ کے علاوہ عاطف خان گروپ کے بھی علی امین گنڈا کے ساتھ اختلافات رہے ہیں اور ابھی پشاور جلسے میں اس وقت اختلافات کھل کر سامنے آئے جب گنڈا پور پر جوتیاں اور بوتلیں برسائی گئی تھیں اور اس واقعہ کے بعد ابھی اختلافات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
Back to top button