سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کتنے امیر ہیں؟

murad ali shah assets

سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کتنے امیر ہیں؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد ضوابط کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے میں حصہ لینے کے ہر خواہش مند امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ اثاثوں کی تفصیل بھی جمع کرانا پڑیں گی۔ انہی قواعد کی روشنی میں سندھ کے سابق وزیراعلی مرا د علی شاہ نے بھی عام انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنے اثاثوں کے بارے میں بھی معلومات دی ہیں۔ جن کے مطابق شاہ کے اثاثوں کی کل مالیت21کروڑ39لاکھ روپے ہے۔

اخباری رپورٹوں کے مطابق مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثوں کی جو تفصیلات دی گئی ہیں ان میں بتایاگیا ہے کہ مراد علی شاہ  275ایکڑپر محیط ایک ٹرسٹ کے مالک ہیں ان کی زیر ملکیت 10تولے زیورات بھی ہیں۔

مرادعلی شاہ کے پاس بینک میں2لاکھ64ہزار368ڈالرزہیں جبکہ ان کے پاس 2گاڑیاں بھی ہیں جن میں سے ایک کی قیمت بائیس لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری کی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔

دستاویز کے مطابق مرادعلی شاہ نے اثاثوں میں مختلف مقامات پر51ایکڑزرعی اراضی بھی ظاہرکی جبکہ سابق وازیراعلی سندھ ڈی ایچ اے کراچی میں1کروڑ15لاکھ روپے کے بنگلے کے مالک ہیں،ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق مرادعلی شاہ کے اثاثوں کی کل مالیت21کروڑ39لاکھ18ہزار4سو99روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top