این اے 38،39: مولانا فضل الرحمان کی اپنے آبائی حلقوں میں کیا پوزیشن ہے؟

NA 38 and NA 39

این اے 38،39: مولانا فضل الرحمان کی اپنے آبائی حلقوں میں کیا پوزیشن ہے؟

انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے ۔25 جولائی 2018 کو انتخابی معرکہ لگے گا۔ متحدہ مجلس عمل(MMA) کے صدر مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے جا رہیں ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کے ان دو حلقوں میں فضل الرحمان کا مقابلہ کس سے ہوگا؟

 

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 سے ایم ایم اے کی طرف سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔یہ حلقہ ڈیر اسماعیل خان کا حلقہ ہے جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد ڈی آئی خان ون کہلاتا ہے۔یہ حلقہ مولانا فضل الرحمن کا آبائی حلقہ ہے ۔یہ حلقہ 2013 کے انتخابات میں این اے 24 تھا۔ اس حلقے سے 2002 میں بھی مولانا فضل الرحمان ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 2008 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی یہاں سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Molana Fazul Rehman

فوٹو: گوگل

2013 کے انتخابات میںمولانا فضل الرحمان نے این اے 38 سے سابق سینٹر وقار احمد کے مقابلے میں بڑی مشکل سے فتح حاصل کی تھی۔مولانا فضل الرحمن کا اس حلقہ میں کافی اثر ورسوخ ہے لیکن یہاں کی تاریخ بتاتی ہے کہ کوئی بھی امیدوار یہاں سے مسلسل کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے کیونکہ فتح کے بعد ان کی کارکردگی سے عوام اتنی نالاں ہوجاتی ہے کہ وہ انہیں دوبارہ منتخب نہیں کرواتی ۔مولانا فضل الرحمان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی امین گنڈاپور سے ہو گا۔جبکہ فیصل کریم کنڈی بھی اسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ تینوں امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

Ali Amin Gandapur

فوٹو: گوگل

این اے 39 بھی ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ ہے جو کہ پہلے این اے24 کے نام سے ہی جانا جاتا تھا ۔ این اے 24 ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک ہی حلقہ تھا ۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد آبادی کے تناسب سے اسے دو حصوں میں تقسیم کر کے این اے 38 اور این اے 39 بنایا گیا۔جیسا کہ ہم بتا چکے ہیں کہ یہ حلقہ مولانا فضل الرحمان کا آبائی حلقہ ہے ۔ این اے 39 میں مولانا فضل الرحمان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے محمد یعقوب شیخ سے ہو گا۔محمد یعقوب شیخ جوکہ دو دفعہ سینٹ کا الیکشن جے یوآئی (ف) کی حمایت سے لڑ کر ہار چکے ہیں اس دفع دلبرداشتہ ہوکر پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top