این اے 60 میں الیکشن ہو گا یا نہیں؟

NA 60 election

این اے 60 میں الیکشن ہو گا یا نہیں؟

این اے 60میں کل الیکشن نہیں ہو گا،سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست منظور اور اپیل مسترد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید کے وکیل نے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ کسی امیدوار کو سزا ہونے کی صورت میں الیکشن ملتوی نہیں ہوتے جیسے مریم اور صفدر کو سزا ہوئی لیکن اس حلقے میں الیکشن ہو رہے ہیں، اسی طرح حنیف عباسی کو سزا دی گئی اس پر الیکشن ملتوی کرنا جائز نہیں۔

شیخ رشید کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت این اے 60میں بھی الیکشن کا حکم جاری کرے ، عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کی الیکشن کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کرانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ واک اوور پر جانے کی بجائے الیکشن لڑیں، اپنے لیے نہیں بلکہ ووٹرز کے لیے، شیح ر شید دوسری سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، پتا لگ جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top