بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملکی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر حزب اختلاف نے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جس پر ووٹنگ آج ہو گی، حکمراں جماعت بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ اسے 314 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
بھارت کی اسمبلی کے ایوان زیریں لوک سبھا کے مون سون سیزن کے اجلاس کے پہلے روز تیلگودیشم پارٹی نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں عدم برداشت، قتل و غارت گری بڑھی ہے اور وزیراعظم مودی اسے کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی مودی سے ناراض ہیں اور تحریک کامیاب ہو جائے گی جبکہ بی جےپی کا دعوی ہے کہ اسے 314ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
مزید دیکھو، سنو اور جانو
-
ایران کتنا طاقتور ہے؟
ایران کے پاس نہ تو جدید طیارے ہیں اور نہ ہی ماڈرن ویپن سسٹم، یہی نہیں بلکہ ایران کو امریکی پابندیوں کا بھی سامنا ہے
-
غار میں پھنسی تھائی لینڈ فٹبال ٹیم کے ساتھ کیا ہوا؟
تھائی لینڈ فٹبال کی ٹیم غار میں پھنس گئی۔ غار میں پھنسے افراد کی تعداد 13 ہے۔
-
-
پاکستان کے 6 ریکارڈ جو آج تک کوئی نہ توڑ سکا
ویسے تو پاکستانیوں نے بہت سے عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں مگر ہم آپ کو چھ ایسے ریکارڈ کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کو آج تک کوئی نہ توڑ سکا
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کے طاقتور ترین لوگوں میں شامل
امریکی میگزین فوربس گذشتہ ایک دہائی سے سالانہ بنیادوں پر دنیا کے طاقتور ترین افراد کی ایک فہرست شائع کر رہا ہے۔ 2018 کی فہرست میں 75افراد شامل ہیں۔
-
-
طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی
طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ قدرتی آفت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ 48 افراد لاپتہ ہیں
-
مسئلہ کشمیر کے 10 حقائق
1947میں برصغیر کی تقسیم کے وقت 565کے قریب خودمختار ریاستیں تھیں۔ ان ریاستوں کو برطانوی حکومت نے حق دیا کہ وہ پاکستان یا بھارت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ مذہب کی بنیاد پر کر سکتی ہیں۔
ریاست جموں و کشمیرکی آبادی کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل تھی مگر حکمران مہاراجہ ہری سنگھ ہندو تھا۔ اس کی کوشش تھی کہ کشمیر کی آزاد حیثیت بحال رہے۔ اس نے پاکستان اور بھارت سے سٹینڈ سٹل ایگریمنٹس کیے۔
اکتوبر1947میں ہری سنگھ نے برطانوی فوج کے مسلم سپاہیوں سے اسلحہ ضبط کر کے کشمیر کی ہندوآبادی میں بانٹنا شروع کیا تو مسلم آبادی مشتعل ہو گئی اور انھوں نے بغاوت کردی۔
کشمیری مجاہدین کو پاکستان کے پشتون قبائلیوں کی مدد بھی حاصل ہو گئی ۔ صورتحال سے گھبرا کر ہری سنگھ نے بھارت سے فوجی مدد مانگی۔ ہندوستان نے اس شرط پر ہری سنگھ کی مدد کرنے کا وعدہ کیا کہ وہ کشمیر کا الحاق بھارت کے ساتھ کر دے۔
مہاراجہ ہری سنگھ نے اکتوبر1947میں کشمیر کا الحاق ہندوستان سے کردیا اور خود دہلی میں پناہ لے کر چھپ گیا۔
پاکستان نے اس الحاق کو ماننے سے انکار کر دیا کیونکہ ابھی سٹینڈ سٹل معاہدہ قائم تھا اورہری سنگھ الحاق کی کسی دستاویز پر دستخط کرنے کا مجاز نہیں تھا۔
27اکتوبر کو بھارتی فوجیں کشمیر میں داخل ہو گئیں جس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان باقاعدہ جنگ چھڑ گئی۔
دوران جنگ بھارتی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے کشمیریوں سے ریفرنڈم کا وعدہ کیا اور اپنی وعدے پر قائم رہنے کی بڑی بڑی قسمیں کھائیں۔
اسی وعدے کے مطابق بھارت کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے گیا جہاں 13اگست1948کو ایک قرارداد پاس ہوئی۔ اس میں طے پایا کہ کشمیری ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کریں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ ۔
مگر جنگ ختم ہوتے ہی بھارت ریفرنڈم سے مکر گیا۔ اور آج تک انکاری ہے۔ وہ دن اور آج کا دن کشمیری بھارتی جبر کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حالانکہ ان کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
Post Views: 6,875 -
چینی مسلمان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
مساجد کو منہدم کرنے کے فیصلے کے خلاف چینی مسلمان سراپہ احتجاج، حکومتی فیصلہ واپس نہ لینے تک منتشر ہونے سے انکار کر دیا
-
ٹرمپ کی روسی ہم منصب کو امریکہ دورے کی دعوت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی۔
-
ناکام فوجی بغاوت،ترک عدالت نے 72افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی
ترکی میں 2016میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں شریک افسران کو سزائیں دینے کا عمل جاری ہے
-
-
-
Post Views: 5,820
متحدہ عرب امارات کتنا طاقتور ہے؟
یہ انیس سو سترکا یو اے ای یعنی متحدہ عرب امارات ہے۔ چاروں طرف پھیلا ایک لق و دق صحرا۔۔۔ اور یہ ہے آج کا عرب امارات جہاں ہر طرف عمارتیں ہیں اور شان و شوکت کا ایک بازار سجا ہوا ہے
-