کئی امیدواروں نے نو ن لیگ کے ٹکٹس لینے سے انکار کر دیا

PMLN Tickets

کئی امیدواروں نے نو ن لیگ کے ٹکٹس لینے سے انکار کر دیا

الیکشن سے پہلےنون لیگ کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی،پنجاب کے بیشتر شہروں میں لیگی امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکااعلان کر دیا ۔صورتحال دیکھ کر قیادت کی نیندیں اُڑ گئیں،راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ،بہاولنگر ،اوکاڑہ ،منچن آباد ،کوٹ ادواور مظفرگڑھ سمیت کئی شہروں سے امیدواروں نے نون لیگ کو ٹکٹ واپس کر دیئے ہیں۔

ویڈیو دیکھیںنواز شریف حال روڈ سے کس جنریل کیلئے کلر ٹی وی لینے گئے تھے؟

تفصیلات کے مطابق راجن پور میں مسلم لیگ ن کے تمام نامزد اورٹکٹ ہولڈر آزاد امیدوار بن گئے ،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی علی شیر گورچانی بھی پی پی 293 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔ ڈیرہ غازی خان میں سابق ایم این اے سردار امجد فاروق کھو سہ اور سابق ایم پی اے سردار محسن عطا کھوسہ نے مسلم لیگ نون کا ٹکٹ واپس کر دیا،الیکشن کمیشن کو بالٹی یا جیپ کے انتخابی نشان کیلئےدرخواست دیدی۔

ویڈیو دیکھیںکیا بے نظیر نے سکھوں کی لسٹیں بھارت کو دی تھیں؟

بہاولنگر میں بھی مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ۔این اے 166 سے سابق ایم این اے اور 2 ایم پی ایز نےٹکٹ لینے سے ہی انکار کردیا اصغر شاہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ،شوکت لالیکا اور فداحسین آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
اوکاڑہ میں سابق وزیرہائی ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے بھی ن لیگ کی ٹکٹ واپس کردی ۔ منچن آباد میں حلقہ این اے166 سے نون لیگ کا صفایا ہو گیا۔امیدواروں نے نون لیگ کا ٹکٹ ٹھکرا دیا۔کوٹ ادوسے سلطان ہنجرا نے پار ٹی ٹکٹ چھوڑ دیا۔مظفرگڑھ سے ملک سلطان محمود ہنجرا نے بھی ٹکٹ نون لیگ کو واپس پکڑا دیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top