کیا اگلی حکومت پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بنائیں گے؟

pti and ppp

کیا اگلی حکومت پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بنائیں گے؟

الیکشن 2018 کی مہم اپنے عروج پر ہے، ہر سیاسی جماعت کی کوشش ہے کہ حکومت بنانے میں اس کا کردار ہو۔ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کیا حکومت بنانے کیلئے متحد ہو سکتے ہیں؟ جب جیو نیوز کے صحافی نے آصف زرداری سے یہ سوال کیا تو ان کا کیا جواب تھا؟

 

صحافی حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں سےا تحاد کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ لیکن ن لیگ سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے سندھ کے کاروبار اور معاملات میں انتہائی سردمہری دکھائی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ن لیگ سے بہت نالاں ہیں۔

انھوں نے نواز شریف کے بارے میں کہا کہ میاں صاحب نے ان سے رابطے کیلئے کئی کوششیں کیں لیکن وہ ان سے ملنا ہی نہیں چاہتے۔ کیونکہ نواز شریف نے اتنی بار انھیں دھوکا دیا ہے کہ وہ اب کوئی دھوکا نہیں کھانا چاہتے۔ لیکن انھوں نے پی ٹی آئی سے رابطوں اور مشترکہ حکومت کی تشکیل پر انکار نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top