راو انوار معمولی کلرک سے ڈان کیسے بنا؟
مزید دیکھو، سنو اور جانو
-
نوازشریف کی سزا: پاکستان کی سیاست کیا رخ اختیار کرے گی
پاکستان کی تاریخ کا ایک اور بڑا فیصلہ گذشتہ روز احتساب عدالت کی طرف سے سامنے آگیا۔ فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان اور
-
کیا رحمن ملک کو صورت اخلاص آتی ہے؟
Can Rehman Malik Recites Surah Ikhlas? Listen Interesting story by Habib Akram | Jano.Pk
-
شہباز شریف کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟
پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف انتخابات 2018میں تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
-
کیا چین سپر پاور بن چکا ہے؟
دنیا میں چین کو امریکی سپرپاور کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ کیا چین سپر پاور کے درجے پر فائز ہو گیا ہے؟ امریکہ اور چین میں سے کون فوجی، معاشی اور سیاسی لحاظ سے زیادہ اثرو رسوخ رکھتا ہے؟ جواب جانئیے ۔۔
-
نواز شریف کی وطن واپسی،پنجاب بھر میں کریک ڈائون
نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے وہ جمعہ کی شام 06 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے۔
-
الیکشن 2018، جیت کس کا مقدر ٹھہری؟
جولائی25، 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں کس حلقے سے کون سا امیدوار فاتح قرار پایا؟
-
ایم ایم اے نے تمام حلقے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر دیا
متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے تمام حلقے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
-
کیا اگلی حکومت پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بنائیں گے؟
الیکشن 2018 کی مہم اپنے عروج پر ہے، ہر سیاسی جماعت کی کوشش ہے کہ حکومت بنانے میں اس کا کردار ہو
-
-
نواز شریف کی رہائی۔۔ انصاف یا ڈیل ۔۔ نوراللہ
مریم نواز اور ن لیگ کے متوالوں کی دعائیں قبول ہوئیں اور نواز شریف کی ضمانت منظور ہو ہی گئی-
عدالت اور سیاست کے افق پر چھایا ایک طوفان بظاہر تھمنے کو ہے اور نوازشریف کی رہائ ایک طرف تو ن لیگ کے لئے اطمینان کا سبب ہے لیکن دوسری طرف “ڈیل یا ڈھیل” کا الزام بھی شدومد کے ساتھ سامنے آرہا ہے اگرچہ اس میں میں بڑا کردار حکومتی شخصیات کا ہے جو اس حکومت کی تشکیل کے فوری بعد سے میاں برادران سمیت اپوزیشن کے زیر عتاب رہنماؤں کو ڈیل یا ڈھیل نہ دینے کے نعرے بلند کئے ہوئے ہیں- ضرورت اس امر کی تھی کہ حکومتی عہدیدار احتساب کے عمل کی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لئے عدالتوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو خود مختاری سے کام کرنے دیتے لیکن ان کی مسلسل بیان بازی نے احتساب کے عمل کو مشکوک بنا دیا-
نوازشریف کے خلاف جتنے بھی کیسز بنائے گئے ان پر عدالت میں ہونے والی کاروائی کا مشاہدہ کر ے والے جانتے تھے کہ یہ کیسز انتہائ کمزور ہیں اور اعلی عدالتوں میں جب شواہد اور حقائق کی جانچ ہوگی تو نواز شریف کو ریلیف ملنے کے امکانات زیادہ ہیں-
سزا کی معطلی کی درخواست تو سپریم کورٹ میں زیرالتوا تھی ہی کہ میاں نواز شریف کی طرف سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی- آئینی ماہرین کا خیال تھا کہ طبی بنیادوں پر ضمانت جلد ہی مل جائے گی- اس دوران نوازشریف کی صحت بھی مسلسل زیربحث رہی – میاں نواز شریف کو پہلے سروسز ہسپتال اور بعد ازاں جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا لیکن اسی دوران ان کی ضمانت کی ایک درخواست مسترد ہونے پر نوازشریف اپنی مرضی سے علاج جاری رکھنے کی بجانے واپس ہسپتال منتقل ہوگئے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بگڑتی ہوئ صحت کے باوجود کوئ علاج نہیں کرائیں گے- ن لیگ کا موقف رہا ہے کہ حکومت میاں صاحب کے علاج کی بجائے ان کی تضحیک کررہی ہے-
میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے میڈیکل بورڈز تشکیل پاتے رہے رپورٹس آتی رہیں، حکومت ان رپورٹس کی بنیاد پر نوازشریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیتی رہی تو دوسری طرف ن لیگ میاں نواز شریف کی جان کو لاحق خطرات کے بیانات دیتی رہی- حکومت دباؤ میں آگئی تھی اور جیل میں میاں صاحب کے لئے امراض قلب کا موبائل یونٹ قائم کردیا گیا اور نوازشریف کو علاج کے لئے اپنی مرضی کے معالج بلانے کی پیشکش بھی کی لیکن اسی دوران “ڈیل” کی افواہیں گردش کرتی رہیں اگرچہ ن لیگ ہمیشہ کسی ڈیل کی تردید کرتی رہی اور حکومت کا موقف بھی یہی رہا بلکہ پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے بھی نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے بعد کسی قسم کی ڈیل کے امکان کی تردید کی لیکن حکومت کی طرف سے بار بار کوئی “ڈیل یا ڈھیل” دینے سے انکار نے اس سوچ کو تقویت دی کہ شاید حکومت پر ڈیل کے لئے کوئ دباؤ ہے دوسری طرف نوازشریف اور مریم نواز کی معنی خیز خاموشی معاملے کو مشکوک بناتی رہی اس حوالے سے جب 23 مارچ کو سوشل میڈیا پر موجود ن لیگ کے حامیوں نے نوازشریف کےلئے جیل کے باہر احتجاج کا پروگرام بنایا تو ن لیگ کی قیادت نے اور خود مریم نواز نے ان کو احتجاج سے سختی سے منع کیا اگرچہ سینکڑوں لوگ احتجاج کے لئے جمع ہوئے لیکن اس دن پیشی پر آئ مریم نواز نے ملاقات کے بعد احتجاج کرنے والوں کا سامنا کرنے کی بجائے متبادل راستے سے خاموشی سے نکلنے کو مناسب جانا-
اب نواز شریف کو 6 ہفتے کے لئے ضمانت مل گئی ہے لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ پاکستان سے باہر نہیں جاسکتے لیکن امید ہے کہ عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے پر یا شاید حکومت کی طرف سے “انسانی ہمدردی” کی بنیاد پر نوازشریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے اور نوازشریف لندن روانہ ہوجائیں-
Post Views: 4,321 -
جیل نہیں جانے دیں گے! طاقتوروں کا فیصلہ
Why they delayed Nawaz & Maryam’s Jail? Listen Director News Neo TV Muhammad Usman’s Analysis
-
وہ ضلع کہ جس میں کل ووٹر 39ہزار ہیں
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ملک کے وہ کونسے اضلاع ہیں جہاں ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہے جبکہ وہ کون سے ضلع ہیں جہاں سب سے کم ووٹر موجود ہیں۔
-
-