سردار ایاز صادق کے پاس کتنی دولت ہے؟

sardar ayaz sadiq assets

سردار ایاز صادق کے پاس کتنی دولت ہے؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد ضوابط کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے میں حصہ لینے کے ہر خواہش مند امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ اثاثوں کی تفصیل بھی جمع کرانا پڑیں گی۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار 914 روپے ہے جب کہ گزشتہ مالی سال تک ان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار 280 روپے تھی۔

دستاویزات کے مطابق ایاز صادق کے 3 گھروں کی مالیت 3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 682 روپے ہے۔ ایازصادق نے قومی اسمبلی کی تنخواہ اور جائیداد کے کرائے کو ذرائع آمدن میں ظاہر کیا ہے ۔  قومی اسمبلی سے 2014 سے 2017 تک 63 لاکھ 99 ہزار 370 روپےآمدن ہوئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کے 3 بینک اکاؤنٹس میں 2 لاکھ57 ہزار 23 روپے ہیں۔دستاویز کے مطابق ایازصادق کی بیوی کے نام 2 گھروں کی مالیت 2 کروڑ 68 لاکھ روپےہے جب کہ ان کی اہلیہ کے نام جڑانوالہ میں 47.3 ایکڑ کی وراثتی جائیداد اور 10 کنال زمین فتح جنگ اٹک میں بھی ہے۔

دستاویز میں ایاز صادق اور ان کی اہلیہ کے نام شئیرزکی مالیت 57 لاکھ 95 ہزار 361 روپے ہے جب کہ ان کی اہلیہ کے 6 بینک اکاؤنٹس میں 1کروڑ 40 لاکھ روپے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ایاز صادق کی اہلیہ کے نام فرنیچر کی مالیت میں 80 ہزار روپے ہیں اور ان کے پاس 40 تولے زیورات بھی ہیں۔ دستاویزات میں ایاز صادق کی اہلیہ نے عدنان نامی شخص کو 1 کروڑ 30 لاکھ روپے قرض دیا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top