چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟

Shahbaz Sharif about Ch Nisar

چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ نون سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ نون لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے وہ الیکشن 2018آزاد حیثیت سے لڑنے جا رہے ہیں اور بھر پور مہم بھی چلا رہے ہیں۔ایسی کیا وجہ تھی کہ مسلم لیگ نے اپنے اتنے دیرینہ کارکن اور پرانے رفیق کو ٹکٹ نہ دیا؟

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ ’چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوگیا تھا جو بیان بازی کی وجہ سے پورا نہ ہوا‘۔چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے لیے صابق صدر مسلم لیگ نون میاں نوازشریف سے ذاتی طور پر درخواست کی تھی جو انہوں نے مان بھی لی تھی لیکن دونوں طرف سے بیان بازی کی وجہ سے یہ فیصلہ قائم نہ رہ سکا۔

انڑویو میں مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار، نوازشریف کے دیرینہ سیاسی رفیق اور دوست رہے، ان کی دوستی کا عینی شاہد ہوں، چوہدری نثار کے ساتھ برادرانہ تعلق تھا، کاش یہ تعلق قائم رہتا۔افسوس ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ دوریاں پیدا ہوگئیں، ان دوریوں میں مزید خلیج آنے سے بچانا چاہیے۔

 ویڈیو دیکھیں: جب ایک جج نے نواز شریف کے بیٹے کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کا حکوم دے دیا

یاد رہے کہ چوہدری نثار نےاپنی پریس کانفرنسز میںمسلم لیگ نون کے سابق صدر میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نہ ہی انہوں نے مسلم لیگ سے ٹکٹ مانگا اور نہ مانگیں گے۔ یہی وجہ تھی کہ پارٹی نے ان کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے چکے ہیں مگر چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑنے کو ترجیح دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top