شرجیل میمن جیل میں بیٹھ کر الیکشن مہم مانیٹر کریں گے

sharjeel memon election campaign

شرجیل میمن جیل میں بیٹھ کر الیکشن مہم مانیٹر کریں گے

سندھ میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ،امیر امیدواروں کی شاہانہ الیکشن مہم ،لیڈر جیل میں اور کارکن الیکشن مہم چلانے میں مصروف ۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن الیکشن مہم کے لیے 30 مہنگی گاڑیاں استعمال کریں گے ، مہنگی گاڑیوں کا خصوصی خصوصی قافلہ تیارکر لیا گیا۔ گاڑیاں کرایہ پر ایک ماہ کے لے حاصل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے کرپشن کیس میں گرفتار ہیں۔شرجیل میمن جیل سے الیکشن مہم مانیٹر کریں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن دبئی میں 5 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کے مالک ہیں اور دبئی میں ہی 9 کروڑ 89 لاکھ روپے کا فلیٹ ان کی اہلیہ کے نام پر بھی ہے۔

شرجیل میمن ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ روپے مالیت کے بنگلے کے مالک ہیں اور انہوں نے ڈی ایچ اے 28 اسٹریٹ پر 97 لاکھ روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ہے۔

دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن 3 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار کی 3 قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اور انہوں نے 8 کروڑ 7 لاکھ، 91 ہزار 389 کے نقدی اور پرائز بانڈ ظاہر کئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن تھر پارکر میں ایک کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں اور انٹرنیشنل گلف گروپ میں ان کی اہلیہ 30 لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں۔

شرجیل میمن کی اہلیہ کے اکاونٹس میں 2 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے ظاہر کئے گئے جب کہ فرنیچر کی مد میں انہوں نے 25 لاکھ روپے ظاہر کیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top