انتخابات :2018پولنگ ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ نون کیا کرے گی؟

Shehbaz Sharif Interview

انتخابات :2018پولنگ ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ نون کیا کرے گی؟

الیکشن پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا،شہبازشریف نے وارننگ دے دی ۔

ایکسپریس نیوز کے اینکر جاوید چوہدری کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مسلم لیگ نون میاں محمد شہباز شریف کا کہانا تھا کہ الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بن چکا ہے، حالات اسی طرح رہے تو انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں تاہم الیکشن پرشک کے سائے پڑے تو پولنگ ختم ہونے کے بعد شدید احتجاج کریں گے ۔ مسلم لیگ نون دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور اگر دھاندلی کی گئی تو اس کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top