طلال چوہدری بے گھر نکلے

talal chaudhry assets

طلال چوہدری بے گھر نکلے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثوں کی مکمل تفصیل کا ذکر کرنا بھی لازمی قرار دیے جانے کے بعد سیاست دانوں کی طرف سے جمع کرائی جانے والی معلومات کے مطابق سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بتایا ہے کہ ان کے نام پر ناہی کوئی ذاتی گاڑی ہے اور ناہی ان کا گھر ہے جب کہ وہ بینک کے 50 لاکھ روپے کے مقروض ہیں۔

جمع شدہ دستاویزات کے مطابق طلال چوہدری  کے کل اثاثوں کی مالیت پچاس لاکھ روپے ہے۔ ان کے نام پر 29ایکڑ کی زرعی اراضی بھی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے گئے کاغذات میں ظاہر کی گئی ہے۔

دیگر اثاثوں میں سات لاکھ روپے کی انشورنس ہے جبکہ ان کے پاس کل نقد رقم جو موجود ہے وہ بنی ہے تقریبا تینستیس لاکھ روپے۔ سابق وفاقی وزیر چار کنال کےجس گھر میں اس وقت رہائش پذیر ہیں وہ ان کی بیوی کا ہے جو ایک عدد بوتیک اور 200 تولے سونے کی بھی مالکن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top