رنگ گورا کرنے والی کریموں کے 3 بُرے اثرات
مزید دیکھو، سنو اور جانو
-
-
زندگی بھر صحت مند رہنے کے 6 گُر
ماہرین صحت کے مطابق صبح دس بجے تک یہ کام کرنے والے لوگ صحت مند زندگی گزارتے ہیں
1۔صحت مند افراد صبح اٹھ کر ناشتے اور دفتر یا کام کی تیاری کے لیے بھاگم بھاگ میں نہیں پڑتے۔ وہ پرسکون ہو کر بیٹھتے ہیں اور میڈیٹیشن یعنی مراقبہ کرتے ہیں۔ اس سے ان کا سنٹرل نروس سسٹم ری بوٹ ہوجاتا ہے۔
2۔صحت مند افراد کوشش کرتے ہیں کہ ان کا موبائل فون زیادہ دیر خاموش رہے۔ خصوصا صبح کے وقت وہ اپنا فون بند رکھتے ہیں تاکہ یکسوئی سے پورے دن کی منصوبہ بندی کر سکیں۔
3۔ صحت مند افراد زندگی سے پیار کرتے ہیں۔ وہ صبح دس بجے سے پہلے ایسی کسی کتاب کے چند صفحات ضرورت پڑھتے ہیں جس سے انہیں موٹی ویشن ملے اور موڈ خوشگوار رہے
4۔ صحت مند لوگ یہ نہیں سوچتے کہ اگر وہ ناکام ہوئے تو کیا ہوگا، وہ صرف یہ سوچتے ہیں کہ کامیابی انہیں کس مقام تک لے جائے گی۔ جس کی وجہ سے ان کا جسم ایسے ہارمون پیداکرتا ہے جوبیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔
5۔صحت مند لوگ صبح اٹھنے کے بعد ان نعمتوں پر شکرگزار ہوتے ہیں جو ان کو حاصل ہیں۔ وہ دس بجے سے پہلے ورزش ضرورکرتے ہیں جس سےان کے دماغ میں ایک ہارمون ڈوپامین پیدا ہوتا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہی ہارمون خوشی کا باعث بنتا ہے۔
6۔صحت مند لوگ صبح کا ناشتہ ضرور کرتے ہیں۔اور اپنی پیاس کے مطابق پانی ضرور پیتے رہتے ہیں۔
نوٹ: یہ تمام معلومات Reader’s Digestکے آن لائن ایڈیشن سے لی گئیں ہیں اور افادہ عامہ کیلئے شئیر کی جا رہی ہیں
Post Views: 3,091 -
خوبصورت رنگت کیلئے بہترین کریم کون سی ہے؟
Which Cream Is Best To Get Glowing Skin? Skin Specialist Dr Iqbal
-
-
لاڑکانہ میں ایڈز کا مرض حقائق کیا ہیں؟ نوراللہ
سندھ میں بھٹوز کے آبائی شہر لاڑکانہ کے گاؤں رتوڈیرو سے لوگوں کے ایڈز کے مرض میں مبتلا ہونے کی خبریں آنا شروع ہوئیں تو ذہن میں عجیب وسوسے پیدا ہونے لگے- مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی گئی اور اب یہ تعداد 600 سے زیادہ ہے-
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان مریضوں میں بچوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے- حکومت سندھ نے ایڈر کے ان مریضوں کے لئے ایک فنڈ کے قیام اور مریضوں کو تمام عمر ادویات اور علاج کی فراہمی کا اعلان کیا ہے اور وفاقی حکومت بھی تحقیقات اور مریضوں کی امداد کے وعدے کررہی ہے لیکن یہ وعدے ان سینکڑوں مریضوں کی دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتے جو بیگناہ اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں – معصوم بچوں سمیت ایڈز کے شکار یہ لوگ تمام عمر ادویات کھائیں گے اور قابل رحم زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے- چند سال قبل سرگودھا کے قریب ایک گاؤں میں بھی ہم ایسے بھیانک حالات کا سامنا کر چکے ہیں
تحقیقات کے نتائج تو جانے کب آئیں لیکن صحت اور علاج معالجے کی سوجھ بوجھ رکھنے والے جانتے ہیں کہ ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے پھیلنے کی بڑی وجوہات ایک ہی سرنج کا بار بار استعمال انتقال خون اور جنسی بےراہ ر وی ہیں- رتوڈیرو کے معاملے میں جہاں ایڈز کے مرض کے شکار 80 فیصد سے زائد کم عمر بچے ہیں وہاں غالب امکان ہے کہ یہ بیماری استعمال شدہ سرنجوں سے انجکشن لگانے کی وجہ سے پھیلی ہے- چھوٹے شہروں اور دیہات وغیرہ میں غیر مستند ڈاکٹروں کی بڑی تعداد موجود ہے جو تقریباً ہر مریض کو انجکشن ضرور لگاتے ہیں اور ایسے ہی مقامات پر ایک ہی سرنج کے بار بار استعمال کا امکان زیادہ ہے- عطائ ڈاکٹروں کی لاعلمی اور جہالت اور کچھ واقعات میں ڈگری یافتہ ڈاکٹر بھی لاپرواہی یا چند روپوں کی لالچ میں معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں-
پاکستان جیسے ملک میں جہاں شرح خواندگی انتہائی کم اور غربت کی شرح انتہائ بلند ہے حکومت کو لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی مہم چلانا ہوگی کہ وہ صرف مستند ڈاکٹروں سے علاج کروائیں اور جب بھی انجکشن لگوانا ہو تو نئی ڈسپوزایبل سرنج ہی استعمال کریں کیونکہ یہ معمولی سا خرچ ان کی زندگیوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے- وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا یہ بھی فرض ہے کہ ملک کے ہر کونے میں سرکاری سطح پر علاج معالجے کی سہولت مہیا کی جائے تاکہ غریب عوام جو نجی ہسپتالوں کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے وہ بھی محفوظ اور صھت مند زندگی گزار سکیں- اگر حکومت بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت مکمل عملے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تو نہ صرف لوگوں کے صحت کے حوالے سے مسائل حل ہوں گے بلکہ صحت مند افراد کے ساتھ ہمارا ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہوگا-
Post Views: 2,756 -
-
ٹائیفائیڈبخار:امریکی ادارےCDC نے پاکستان کوخبر دار کردیا
امریکی محکمہ صحت سی ڈی سی نے پاکستان کے ادارہ صحت کو خبر دار کیا ہےکہ ٹائیفائیڈکے مریضوں پر کسی بھی
-
سو سال سے زیادہ عمر پانے والے لوگوں کا جغرافیہ
بلیو زونز دنیا کے وہ مقامات ہیں جہاں دنیا کے سب سے زیادہ صحت مند،خوش اور طویل عمر پانے والے لوگ رہتے ہیں۔
-
خوش ملکوں کی صف میں پاکستان کی 75ویں پوزیشن
عمومی طور پر ملکوں کی خوشحالی کو ماپنے کا معیار گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ کو قرار دیا جاتا ہے لیکن گذشتہ ایک دہائی میں ملکوں کی خوشحالی کا معیار خوشی کو بنانے کی ایک باقاعدہ تحریک جاری ہے۔
-
انسانی دماغ کا پراسرار پہلو۔۔۔ پلاسیبو ایفیکٹ
کیا آپ نے کبھی پلاسیبو افیکٹ کے بارے میں سنا ہے۔ یقینا بہت کم لوگوں نے اس کے بارے میں سنا ہوگا۔
-
ہمیشہ جوان رہنے والوں کی6 عادات
ہر انسان کی یہ اذلی خواہش رہی ہے کہ وہ بڑھتی عمر کے باوجود نوجوان دکھائی دے۔ جوان لگنے کا ایک مصنوعی طریقہ تو کاسمیٹکس سے متعلق ہے جبکہ دوسرا طریقہ فطری ہے
-
سگریٹ نوشی چھوڑ کر کیا ملے گا؟
سگریٹ نوشی چھوڑنے سے آپ کو کیا فائدے حاصل ہوں گے۔