پاکستان کے 6 ریکارڈ جو آج تک کوئی نہ توڑ سکا

پاکستان کے 6 ریکارڈ جو آج تک کوئی نہ توڑ سکا

ایدھی ۔۔۔۔۔ دنیا کی سب سے بڑی رضاکار ایمبولینس سروس

کسی بھی حادثے میں ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس سب سے پہلے پہنچتی ہے۔ گنیز بک آف دی ورلڈ نے ایدھی فائونڈیشن کو دنیا کی سب سے بڑی رضاکار ایمبولینس سروس قرار دیاہے۔ اور یہ ریکارڈ اس وڈیو کی اپ لوڈنگ ڈیٹ تک قائم ہے۔

ملالہ یوسفزئی۔۔۔۔ دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ

سوات کی ملالہ یوسفزئی کو دنیا میں سب سے کم عمری میں نوبل انعام ملا۔ 2014 میں جب انہیں امن کے نوبل انعام سے نواز گیا تو ان کی عمر صرف سترہ سال تھی۔ طالِبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی ملالہ دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کے لیے کام کر رہی ہیں۔

جہانگیر خان۔۔۔۔۔۔ سکواش میں مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ

سکواش کی تاریخ جہانگیر خان کے بغیر ادھوری ہے۔ اس پاکستانی سپر اسٹارکو یہ عالمی اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ورلڈ سکواش چمپئین شپ مسلسل آٹھ بار جیتی۔ وہ 5 سال تک سکواش کے میدانوں میں ناقابل شکست رہے، اس عرصے میں انہوں نے 555 میچ جیتے۔ اور یہ اعزاز اب تک پاکستان اور جہانگیر خان سے کوئی نہیں چھین سکا۔

نصرت فتح علی خان۔۔۔۔۔ سب سے زیادہ قوالی البم ریکارڈ کرانے کا عالمی ریکارڈ

شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو تاریخ کا سب سے بڑا قوال مانا جاتا ہے۔ انھوں نے قوالی کے 125 البم ریکارڈ کروائے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ یہ عالمی اعزاز اب تک کوئی نہیں توڑ سکا۔  

ارفع کریم۔۔۔۔۔ دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل

پاکستان کی ارفع کریم رندھاوا  نے صرف نو سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کیا۔ اتنی کم عمری میں آج تک دنیا بھر میں کوئی شخص یہ ریکارڈ نہیں بنا سکا۔ افسوس کہ انسانیت کا یہ ذہین سرمایا لمبی عمر نہ پا سکا۔ دوہزار بارہ میں جب وہ صرف سترہ سال کی تھیں، موت کی وادی میں جا سوئیں۔ ان کی اچانک موت نے دنیا میں ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔

شعیب اختر۔۔۔۔۔۔۔تیز ترین بال کرانے والے پاکستانی بائولر

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے کون واقف نہیں۔ انھیں کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انھوں نے ورلڈ کپ  2003 میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی اور یہ ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔

نوٹ: یہ تمام معلومات دی ایکسپریس ٹریبیون کے آن لائن ایڈیشن سے لی گئیں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top