ناکام فوجی بغاوت،ترک عدالت نے 72افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی

turkey court

ناکام فوجی بغاوت،ترک عدالت نے 72افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی

ترکی میں 2016میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں شریک افسران کو سزائیں دینے کا عمل جاری ہے،ترک عدالت نے 72افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت اور گولن تحریک سے وابستہ ہزاروں فوجیوں ،ججوں اساتذہ اور سرکاری ملازمین کو گرفتار ،برطرف یا معطل کیا جاچکا ہے،کئی افراد پر مقدمات چل رہے ہیں۔

چند دن قبل ترک حکومت نے 18ہزار سے زائد اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کر دیاتھا۔ 2016میں ہونے والی بغاوت کو ترک عوام نے ناکام بنا یا تھا۔بغاوت روکنے کے دوران 200 ترک شہری ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top