منظور پشتین کون ہے؟ 10 حقائق

منظور پشتین کون ہے؟ 10 حقائق

منظوراحمد پشتین صرف چھبیس سال کا نوجوان ہے جن کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکائی سے ہے

منظور احمدپیشے کے لحاظ سے جانوروں کے ڈاکٹر ہیں۔ جنھوں نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈی وی ایم کیا

منظوراحمد خود کو پشتین کہتے ہیں جو پشتون ہی کا ایک تلفظ ہے۔ یعنی پشتو بولنے والا۔

ڈاکٹر منظور احمد تحریک تحفظ پشتون کے بانی ہیں جس کا آغاز محسود تحفظ موومنٹ سے ہوا لیکن پھر یہ تحریک پشتون تحفظ موومنٹ میں تبدیل ہو گئی۔

اس تنظیم کےسربراہ منظور پشتین پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔ لیکن وہ ٹی وی انٹرویوز میں کسی بھی سازش میں شریک ہونے سے انکار کر چکے ہیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے اہم مطالبات یہ ہیں

قبائلی علاقوں سے بارودی سرنگیں ہٹائی جائیں

ناکوں اور تلاشی کیلئے بنی چوکیوں پر ناروا سلوک کا خاتمہ کیا جائے

نقیب اللہ محسود سمیت جعلی مقابلوں میں مارے جانے والوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

اور تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے گھروں تک پہنچایا جائے یا عدالتوں میں پیش کیا جائے

پشتون تحفظ موومنٹ کے بڑے بڑے جلسے پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں ہو چکے ہیں۔

 

یہ تحریک عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اور منظور پشتین کے انٹرویوز عالمی خبروں کا حصہ بن رہے ہیں

بلاول بھٹو زرداری، عمران خان، ملالہ یوسف زئی، سابق افغان صدر حامد کرزئی اور محمود اچکزئی پشتون تحفظ موومنٹ کے مطالبات کی اپنے ٹوئٹر اکائونٹس اورانٹرویوز میں حمایت کر چکے ہیں۔

لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ ان کے احتجاجی جلسوں میں لگنے والے متنازعہ نعروں کی وجہ سے اس تحریک پر تنقید بھی بہت ہو رہی ہے۔

 

پاکستان کے تاریخ کے بارے میں جاننے کیلئے نیچے دی گئی ویڈیوز دیکھیں

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top