انوارالحق کاکڑ کامتحدہ عرب امارات کے دورے پر اربوں ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اوریو اے ای کے درمیان کئی ارب ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔ نگران وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات معاشی اور اسٹریٹیجک تعاون کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں پر دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی معیشت پر ان منصوبوں کے ثمرات بہت جلد دکھائی دیں گے ۔نگران وزیر اعظم نےکہا کہ اس دوستی کی بنیاد شیخ زید بن سلطان النہیان نے 70ء کی دہائی میں رکھی تھی ، ان کے صاحبزادے شیخ زید محمد بن النہیان اس دوستی کو نئی بلندیوں کی جانب لے گئے ہیں۔انوارالحق کاکڑنے خصوصی پیغام میںکہاکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button