بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

بابر اعظم پر ورلڈ کپ 2023ء میں ناقص پرفارمنس پر شدید تنقید کی جارہی تھی، ان پر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کیلئے شدید دباؤ تھا۔ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب2019ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے کپتان بننے کا کہا تھا، گزشتہ چار سالوں میں، میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سی باتوں کا تجربہ کیا، تاہم میں نے کرکٹ کی دنیا میں پورے دل و جان اور جذبے سے پاکستان کے فخر اور عزت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ ارادہ کیا۔بابر اعظم نے مزید لکھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں نمبر ون کا مقام حاصل کرنا کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا لیکن میں اس سفر کے دوران پاکستان کے پُرجوش شائقین کرکٹ کے غیر متزلزل تعاون کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔بابر اعظم نےاعلان کیا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس فیصلے کیلئے یہ صحیح وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس (ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20) میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں اپنے تجربے اور لگن کے ساتھ نئے کپتان اور قومی ٹیم کی حمایت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے اہم ذمہ داری سونپنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button