سموگ کی وجہ سے اس سال لاک ڈاؤن لگا نہ سکول بند ہوئے، مریم اورنگزیب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے  اس سال اب تک لاک ڈاؤن لگا نہ سکول بند ہوئے۔ پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرزموجود ہیں۔ پہلے پابندیاں لگاکر اسموگ کو مینیج کیا جاتا تھا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے، بہترین حکمت عملی کی وجہ سے لاک ڈاؤن نہیں لگایا، پہلے پابندیاں لگا کر اسموگ کو مینیج کیا جاتا تھا، گزشتہ سال اسموگ کے باعث پرائمری اسکولز بند تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ سال اسموگ کی وجہ سے تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا، اسموگ سیزنل فنامنا ہے، جو بھارت سے ہوا آنے سے خراب ہوتا ہے، پنجاب اور پاکستان کیلئے ہوا کو بہتر کرکے رہیں گے۔ کلائمیٹ آبزرور اتھارٹی کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔

قبل ازیں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کےمطابق کل سےاسکول صبح 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوں گے، تدریسی عمل دوپہر ایک بجکر تیس منٹ تک جاری رہے گا۔ محکمہ تعلیم نے سرد موسم، اسموگ کی صورتحال اور طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button