وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی والوں کا دل خوش کردیا،بڑا اعلان ہوگیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو پہلے ای چالان پر معافی دی جائے۔کراچی والوں کو ای چالان پر بڑا ریلیف مل گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہریوں کو پہلے ای چالان پر معافی دی جائے، دوبارہ خلاف ورزی پر چالان ادا کرنا ہوگا۔ آئی جی سندھ کے مطابق 10 روز میں معافی کے ساتھ پہلے چالان کی فیس معاف ہوسکتی ہے۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے ای چالان کی تفصیلات مانگ لی، آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کردی۔ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت 35 سرکاری گاڑیوں کے ای چالان کیے گئے۔واضح رہے کہ کراچی میں سیٹ بیلٹ،دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال،ہیلمٹ اور تیزرفتاری یا کسی قسم کی قانون شکنی پر گزشتہ 54 گھنٹوں کے دوران شہریوں پر 11 کروڑ 55 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے کردیئے گئے.صرف چھ خلاف ورزیوں پر 12 ہزار 732 ای چالان جاری ہوئے۔سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 7 کروڑ 8 لاکھ 30 ہزار کے جرمانےہوئے۔ ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر ایک کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے ہوئے۔تیزرفتاری کے شوقینوں پر ایک کروڑ 91 لاکھ 90 ہزارروپے کے چالان ہوئے۔ سگنل توڑنے والوں کو 82 لاکھ 90 ہزار کا چالان بھیجا گیا۔ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 41 لاکھ کے چالان ہوئے۔ کالے شیشوں والی گاڑیوں پر 8 لاکھ 75 ہزار کا جرمانہ عائد کیاگیا۔



