کینیڈا میں پنجابی گلوکارتینجی کاہلوں کےقتل نے ہلچل مچا دی

سدھو موسے والا سے تیجی کاہلوں تک

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)بھارت کے گینگز نے کینیڈا جیسے محفوظ ملک میں بھی گند مچا دیا،کینیڈا میں  ایک اور پنجابی گلو کار تیجی کاہلوں کو موت کی نیند سلادیا گیا۔روہت گودارا گینگ نے اس قتل کی باقاعدہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔یہ اعلان سوشل میڈیا پر گینگ کے ایک مبینہ رکن کے ذریعے کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "یہ کارروائی بدلے کے طور پر کی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت گودارا گینگ کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں میں سرگرم ایک بڑے مجرمانہ نیٹ ورک سے ہے جو لارنس بشنوئی گینگ سے بھی منسلک سمجھا جاتا ہے۔گودارا گروہ ماضی میں بھی کئی اہم شخصیات، بزنس مینوں اور گلوکاروں کو دھمکیاں دینے اور بھتہ وصولی کے کیسز میں ملوث رہا ہے۔پنجابی نژاد گلوکاروں کے سلسلہ وار قتل نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

2022میں سدھو موسے والا کے قتل اور دوہزار پچیس میں تیجی کاہلوں پر حملے کے بعد نہ صرف پنجابی و سکھ برادری بلکہ کینیڈین حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔یہ واقعات کینیڈا میں سرگرم بھارتی نژاد گینگز اور بین الاقوامی منظم جرائم کے بڑھتے اثر و رسوخ کی جانب واضح اشارہ کرتے ہیں۔پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں پر کینیڈا کے شہر سری میں فائرنگ کی گئی۔

یہ واقعہ اب ایک بڑے بین الاقوامی گینگ نیٹ ورک سے منسلک سمجھا جا رہا ہے۔پنجابی و سکھ کمیونٹی میں خوف اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔مقامی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈا میں سرگرم گینگز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پنجابی نژاد شخصیات کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button