یوٹیوبر ڈکی بھائی کی مشکلیں کم نہ ہو سکیں،عروب بھی طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)ڈکی بھائی اوردوستوں کی مشکلیں کم نہ ہو سکیں۔لاہورکی مقامی عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ملزم سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے شریک ملزمان کوطلب کرتے ہوئے سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی۔Ducky Bhai sent to jail in promotion of gambling apps case | Dialogue  Pakistan

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹوکی عدالت میں ملزم ڈکی بھائی کو پیش کیا گیا۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کےبعد ملزم کوعدالت  میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کی حاضری مکمل کرتے ہوئے چالان میں شریک دیگردو ملزمان کو طلب کرلیا۔عدالت نے ڈکی بھائی کے شریک ملزمان عروب جتوئی اور مینجر سبحان کوطلب کرلیا۔عدالت نے سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی۔این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ چند روزقبل نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمے کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button