ڈکشنری ڈاٹ کام نے 67 (سکس۔سیون) کو 2025 کا لفظ قرار دیدیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ہر سال مختلف اداروں کی جانب سے کسی ایک ایسے لفظ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو رواں برس کی عکاسی کرتا ہے یا وہ طویل المعیاد ثقافتی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

مگر ڈکشنری ڈاٹ کام نے 2025 کے لیے جس لفظ کا انتخاب کیا ہے وہ دنگ کر دینے والا ہے اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ انٹرنیٹ کے عہد کے بچے کس طرح زبان پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

ڈکشنری ڈاٹ کام نے 67 (اس کو سکسٹی سیون نہیں پڑھنا بلکہ سکس۔ سیون پڑھنا ہے) کو 2025 کا لفظ قرار دیا ہے۔

یہ جنریشن الفا (2010 سے 2024 کے دوران پیدا ہونے والے افراد) کی بولی میں شامل ایسا لفظ ہے جس کی وضاحت کرنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

یعنی اگر آپ کے بچے اگر سکس سیون بولتے نظر آئیں اور آپ کو سمجھ نہ آئے کہ اس کا مطلب کیا ہے، تو آپ تنہا ایسے فرد نہیں۔

موجود عہد کے بچوں کی بولی میں شامل ہونے والا یہ لفظ ٹک ٹاک کے ذریعے مقبول ہوا اور اب متعدد ممالک میں بچے اس کا عام استعمال کر رہے ہیں۔

ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق یہ لفظ ایک آرٹسٹ Skrilla کے گانے Doot Doot (سکس سیون) ٹائٹل سے اخذ کیا گیا۔

وہاں سے یہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے وائرل ہوکر بچوں کی بولی کا حصہ بن گیا۔

ڈکشنری ڈاٹ کام نے بتایا کہ محض چند ہفتوں بعد ہی اساتذہ کی جانب سے آن لائن ایسی ٹپس شیئر کی جانے لگی تھیں کہ کس طرح طالبعلموں کو پورا دن سکس سیون بولنے سے روکا جائے۔

کوئی بھی اس پر متفق نہیں کہ آخر سکس سیون کا مطلب کیا ہے۔

ڈکشنری ڈاٹ کام نے اس کا مطلب ‘نہ اچھا نہ برا’ یا ‘شاید یہ شاید وہ’ بتایا ہے۔

مگر پلیٹ فارم نے تسلیم کیا کہ اس لفظ کی طاقت درحقیقت اس میں چھپی ہے کہ اس کی وضاحت کرنا ممکن ہی نہیں، یہ بے مقصد اور فہم سے باہر لفظ ہے۔

بیان کے مطابق اس کے باوجود یہ لفظ ایک نسل کو مزاح اور انٹرنیٹ کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button