سعودی عرب کا پاکستان اورافغانستان کے درمیان جھڑپوں پر تشویش کا اظہار، تحمل مزاجی سے کام لینے پر زور

جدہ(jano.pk)سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تازہ جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو تحمل مزاجی سے کام لینے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر گہری تشویش ہے سعودی عرب پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کی عوام کے لیے امن،سلامتی اور استحکام کا خواہشمند ہے دونوں فریقین تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

مزید خبریں

Back to top button